8400 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

8400 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
8400 ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے آج آٹھ ہزار 400 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ شوکت عزیز قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ میں قرضوں کے سود کی ادائیگی کیلئے 3100 ارب، ترقیاتی کاموں کیلئے 2100 ارب اور دفاع کیلئے 1330 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

حکومت کی جانب سے ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 800 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف دو ارب 30 کروڑ ڈالر جبکہ ترسیلات زر کا ہدف 31 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر ہو سکتا ہے۔