اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی، وفاقی، صوبائی بجٹ منظور ہو جائیں گے، چودھری سرور 

اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی، وفاقی، صوبائی بجٹ منظور ہو جائیں گے، چودھری سرور 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گو ر نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ق)لیگ سمیت تما م اتحادی بجٹ کی منظوری کیلئے بھی حکومت کے ساتھ ہوں گے۔اتحادیوں کے بعض معاملات پرتحفظات جمہوریت کا حسن ہے۔اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی اور وفاقی وصوبائی بجٹ منظور ہوجائیں گے۔آئندہ بجٹ میں ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔وہ گور نر ہاؤس میں تحر یک انصاف کے سینیٹ میں پار لیمانی لیڈر اعجازاحمد چودھری سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سیاسی اور حکومتی سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ(ق)لیگ سمیت کسی بھی اتحاد ی جماعت نے بجٹ منظور نہ کروانے کی بات نہیں کی اور سب حکومت کیساتھ ہیں اس لیے اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکربجٹ منظور کر وانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں اتحادیوں کو پہلے بھی ساتھ لیکر چل رہی ہے او ر آئندہ بھی انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ آج حکومت ہر شعبے میں اصلاحات کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہی ہے اور آئندہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں بھی عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا۔

گورنر پنجاب 

ْ

مزید :

صفحہ آخر -