قادر مندوخیل نے فردوس عاشق کے ساتھ لڑائی کا معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھا دیا

  قادر مندوخیل نے فردوس عاشق کے ساتھ لڑائی کا معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھا دیا

  

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی قادر مندوخیل کی بدھ کی رات نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طرف سے تھپڑ اور گالم گلوچ پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو واقعہ کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب کی مشیر نے میری تذلیل کی ہے یہ عمران خان کی پارٹی کی غلط تربیت کا نتیجہ ہے اس پر یہ ایوان نوٹس لے جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر معاملے میں پارٹی کے لیڈر پر تنقید برداشت نہیں کریں گے۔اگر دوسری کسی پارٹی کا رکن کوئی غلطی کرتا ہے تو ہم اس پر انفرادی طور پر تنقید کرتے ہیں بعدازاں قادر مندوخیل نے اسپیکر کے پاس جاکر احتجاج کرنا شروع کر دیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انہیں کہا کہ آپ اپنی شکایت تحریری طور پر دیدیں ہم قانون کے مطابق ایکشن لیں گے۔

قادر مندوخیل

مزید :

صفحہ آخر -