افغان ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکہ، 6اہلکار شہید، 10زخمی 

افغان ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکہ، 6اہلکار شہید، 10زخمی 

  

 کابل (آئی این پی) افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی۔ افغان میڈیا کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔ دوسری جانب کار بم دھماکے کے بعد طالبان نے بغلان سمنگن ہائی وے کو مائنز لگاکر عام ٹریفک کیلئے بند کردیا تاہم مائنز ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ طالبان کے حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کار بم دھماکہ 

مزید :

صفحہ آخر -