ملکی زرمبادلہ ذخائر 23ارب 29کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے 

ملکی زرمبادلہ ذخائر 23ارب 29کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے 

  

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) واپڈا گرین بانڈز کے 50کروڑ ڈالر حکومت کو موصول ہوگئے اس وصولی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 23ارب 29کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے سٹیٹ بینک کے مطابق واپڈا نے 50کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کا اجرا ء کیا تھا جس کی رقم حکومت کو موصول ہوگئی رواں ہفتے ملکی زرمبادلہ ذخائر 28کروڑ30لاکھ ڈالرز بڑھ کر 23ارب 57کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے اسی عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 28کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور مرکزی بینک کے ذخائر 16ارب 41کروڑ ڈالرہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 30لاکھ ڈالر بڑھ کر 7ارب 16کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے آئی این پی کے مطابق  مسلسل بارہویں مہینے ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالر سے زائد رہیں  اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مئی میں موصول ہونے والی ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی ماہ سے 33.5 فیصد زائد رہیں جبکہ ترسیلات جولائی تا اپریل مالی سال کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ماہانہ اوسط سے زیادہ تھیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال میں مئی تک ترسیلات بڑھ کر 26.7 ارب ڈالر ہو گئیں اور رواں مالی سال میں 2020 کے مقابلے میں ترسیلات زر 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔ ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے آئیں۔

سٹیٹ بینک 

مزید :

صفحہ آخر -