سعودی عرب کا تارکین وطن کے ویزوں میں 31جولائی تک توسیع کا فیصلہ 

سعودی عرب کا تارکین وطن کے ویزوں میں 31جولائی تک توسیع کا فیصلہ 

  

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے اقاموں کی تجدید،خروج اور دوبارہ داخلہ کیلئے ویزوں کی میعاد میں خودکار طریقے سے 31 جولائی 2021 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے خودکار طریقے سے پہلے ہی ویزوں کی تجدید کا عمل شروع کردیا ہے اور اس کی ویزا حاملین سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔پاکستان سمیت صرف 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کے اقامتی ویزوں میں توسیع کی جائے گی۔سعودی عرب نے کووِڈ-19 کی وباسے متاثرہ ان ممالک کی فہرست کا 2فروری کو اعلان کیا تھا اوران سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ان 20 ممالک میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، فرانس، مصر، لبنان، بھارت، پاکستان،ارجنٹینا، برازیل، انڈونیشیا،آئرلینڈ،اٹلی، جاپان، پرتگال، سویڈن، سوئس کنفیڈریشن اور ترکی شامل ہیں۔ان ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے علاوہ ان میں مقیم سعودی عرب جانے کے خواہاں زائرین کے ویزوں کی مدت میں بھی 31 جولائی تک توسیع کردی جائے گی۔

ویزوں میں توسیع

مزید :

صفحہ آخر -