آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت 24 جون تک ملتوی
اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی سابق صدر آصف زرداری،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، آئندہ سماعت پر فاروق نائیک نیب کے دو گواہان کے بیان پر جرح کرینگے آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کی استدعا پر سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
آصف زرداری