پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتیں گے،اعجازچوہدری 

 پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتیں گے،اعجازچوہدری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی پی پی 38 سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن میں بڑے مارجن سے جیتے گی، ن لیگ کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے، پی پی 38 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار قیصر اقبال بریا رہونگے، پارٹی نے قیصر اقبال بریار کو ٹکٹ جاری کردیاہے، بریار فیملی سیالکوٹ کی سیاست میں بلند مقام رکھتی ہے، قیصر اقبال بریار سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر بھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عمر فاروق مائر، ادریس چیمہ اور چوہدری منور راں کے ہمراہ قیصر اقبال بریار کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی ایکسپورٹ تیس فیصد بڑھی ہے،کورونا بحران کے باوجود ملک کی ترقی کی شرح نمو میں اضافہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے،  اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ اعجازاحمدچوہدری کی تنظیم سازی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں، اعجازاحمدچوہدری پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔
اعجازچوہدری 

مزید :

صفحہ آخر -