اظہار رائے کیلئے دوسروں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ضروری،مقررین کانفرنس

اظہار رائے کیلئے دوسروں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ضروری،مقررین کانفرنس

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب بار کونسل میں ”آزادی اظہار رائے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی”کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آصف محمود لکھن چیئرمین فری لیگل ایڈ کمیٹی، منیر حسین بھٹی چیئرمین انٹرا پراونشل اینڈ انٹرنیشنل افیئر کمیٹی،ملک ریاض خاں ممبر سیمینار اینڈ سمپوزیم کمیٹی، راناضمیر احمد ممبر ہیومین رائیٹس کمیٹی، احمد یار چاولی ممبر لیگل ایجوکیشن، ذبیح اللہ ناگرا ممبر ڈسپلنری کمیٹی، اور ممبران پنجاب بار کونسل راجہ فرخ عباس بھٹی، چوہدری آصف شہزاد، ابرار احمد جسرا، عرفان حیات باجوہ، کامران بشیر مغل نے شرکت کی اور عنوان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اقلیتوں کے حقوق کی نمائندگی کیلئے سموئیل پیارا، جاوید گل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سینئروکلاء میں سے بیرسٹر سمیرا حسین، آصف چوہدری، میاں منور حیات، ظفر منگن، شبانہ بھٹی، امبرین سرفراز، عمارہ بھٹی و دیگر نے شرکت کی اور عنوان بالا پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی آئین پاکستان کیلئے کچھ اخلاقی اور قانونی پابندیوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوتا ہے۔اظہار رائے کیلئے دوسروں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ آج الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اس بات کا خیال نہیں کر رہا جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔تمام ادارے اور انسان ایک دوسرے کیلئے قابل احترام ہیں خاص طور پر ہم اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں اور آئین پاکستان بھی اقلیتوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آزادی صحافت اور آزادی رائے ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں لیکن آئینی اور قانونی پابندیوں کو بھی سامنے رکھنا ضروری ہے۔

مقررین کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -