کپاس کیلئے امدادی قیمت جلد متعارف کروائی جائیگی، فخر امام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے کپاس کی فصل بہت اہمیت کی حامل ہے روئی کی کم سے کم امدادی قیمت جلد متعارف کروائی جائیگی ان خیالات کا اظہار ا کپاس کے حوالے سے سے اجلاس منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں چیئرمین ٹی سی پی، ایم ڈی پاسکو، پاکستان کسان اتحادکے صدر، کپاس کے کاشتکاروں اور وزارت کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ روئی کی کم سے کم امدادی قیمت جلد متعارف کروائی جائیگی وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کپاس کے لئے کم سے کم امدادی قیمت متعین کی جائیگی اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن کے پاس فروخت کرنے کیلئے ایک ہی گانٹھ ہے ان کو جننگ فیکٹریوں کے ذریعہ اکاموڈیٹ کیا جائیگا تاکہ وہ کارٹلائزیشن سے بچ سکے وفاقی وزیر نے کہا کہ کپاس پاکستان کی معیشت کیلئے دوسری فصلوں سے بالاتر ہے اس لئے کپاس کی فصل کو حکمت عملی سے بچا لیا گیا۔
فخرامام