بجٹ، کھلاڑیوں کو کھیلوں کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کی امید 

بجٹ، کھلاڑیوں کو کھیلوں کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کی امید 

  

 لاہور(افضل افتخار) نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے اس حوالے سے مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کو بھی بجٹ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کرکٹ،ہاکی، بیڈمنٹن، فٹبال، سکواش،ٹیبل ٹینس، سوئمنگ، باڈی بلڈنگ سمیت دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے امیدظاہرکی کہ نئے مالی سال کے لئے مختص بجٹ میں کھیلوں کی ترقی کے لئے بھی بڑی رقم مختص کی جائے گی جو کھیلوں کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ امید ہے تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے بجٹ میں بڑی رقم مختص کرے گی اور اس رقم کو میرٹ پر کھیلوں پر صرف بھی کیا جائے گا اب تک کسی حکومت نے کھیلوں پر وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیئے اس لئے ملک میں کھیل ترقی نہیں کررہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -