لاہور قلندرز سے شکست پر بہت مایوسی ہوئی، شاداب

لاہور قلندرز سے شکست پر بہت مایوسی ہوئی، شاداب

  

 ابو ظہبی (این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندر کے خلاف میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، آخر وقت تک کوشش کرتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو شاداب خان نے کہاکہ اوس کی وجہ سے بولنگ مشکل ہوگئی تھی، حسین طلعت پر بہت اعتماد ہے، اس کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے بیٹسمین کے لیے بیٹنگ مشکل ہوتی ہے، جو سیٹ ہوجائے اسے آخر تک جانا چاہیے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -