یونس خان نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ جوائن کرلیا

یونس خان نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ جوائن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے، بیٹنگ کوچ یونس خان نے بھی کیمپ جوائن کرلیا۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کیمپ  کے لیے26 کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری ہے، ثقلین مشتاق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں۔گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ پر صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کی گئی جبکہ شام کے سیشن میں دو گھنٹے تک فیلڈنگ ڈرلز کیں، کیمپ میں یونس خان سابق کپتان محمد یوسف اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ہمراہ بلے بازوں کی تکنیک پر کام کریں گے۔ کیمپ جوائن کرنے کے بعد یونس خان نے بھی  ایل سی سی اے گراؤنڈ پر بھرپور فزیکل ٹریننگ کی۔