پی ایس ایل 6، یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

    پی ایس ایل 6، یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ6 میں آج  اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں آمنے سامنے ہونگی  یہ ایونٹ کا18 واں میچ ہے۔ شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جانے والا یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد سنبھالیں گے اس سے قبل اسلام آباد کی ٹیم کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ کی ٹیم بھی مشکلات کاشکار ہے اور اس کے لئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے ٹیموں کے کپتان آج کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -