فہیم اشرف ان فٹ، پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

    فہیم اشرف ان فٹ، پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی  ہے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں فہیم اشرف ان فٹ ہوگئے تھے انگوٹھے کی انجری کا شکار فہیم اشرف کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہے اس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا کہ وہ بقیہ میچز کھیل سکیں گے کہ نہیں، فہیم اشرف کو بولنگ کے دوران بائیں ہاتھ پرانجری ہوئی اور5ٹانکے لگے دوسری جانب آل راؤنڈر فہیم اشرف ان فٹ ہونے پر بہت افسردہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جلد ہی مکمل فٹ ہوکر ٹیم کا حصہ بن جاؤں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -