پی ایس ایل6، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، سرفراز احمد

  پی ایس ایل6، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے، سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں کم بیک کرنے کے عزم کے ساتھ یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس غلطی کی گنجاش نہیں، ہرمیچ کو فائنل سمجھ کرکھیلنا پڑے گا۔ورچوئل پریس کانفرنس میں سرفرازاحمد نے کہا کہ لڑکوں کا مورال بلند ہے، سب لڑکوں کو اپنے اپنے رول سے آگاہ کردیا ہے، کوشش کریں گے کہ کراچی میں میچز کے دوران ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں، پاکستان سے ابوظہبی کی پچز مختلف ہے، وکٹ پر رکیں گے تواسکور ہوگا۔
 ہمارے پاس چانسز بہت کم ہیں، ہرمیچ میں تینوں شعبوں میں پرفارم کریں گے تو بات بنے گی، لڑکوں میں ایسا کرنے کی اہلیت ہے، فینز بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی کا گراف بلند ہو۔اعظم خان کو پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد یتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ اعظم پر اب زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے، اس نے بہت محنت کرکے یہ مقام پایا ہے، مجھے یقین ہے کہ اعظم سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگا۔ویوین رچرڈز کی بطور مینٹور ساتھ عدم موجودگی کیسوال پر سیفی بھائی کے نام سے مشہور کپتان نے کہا کہ ویوین رچرڈز ہم سب کو اٹھا کررکھے تھے، خراب پرفارمنس پر بھی وہ حوصلہ بڑھاتے، ان کی موجودگی سے ہمیں بہت فائدہ ہوا، ان کی کمی بہت محسوس ہوگی،  ان سے ہم سب نے بہت کچھ سیکھا۔ سرفراز نے کہا کہ  قرنطینہ میں رہنا کبھی آسان نہیں ہوتا،  ذاتی پرفارمنس کے حوالے سے سرفراز نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم کے لیے جتنا اچھا وہ کرکے جیت میں کردار ادا کرسکوں۔