پی ایس ایل، امپائرعلیم ڈار کے میچوں کی نصف سنچری مکمل

پی ایس ایل، امپائرعلیم ڈار کے میچوں کی نصف سنچری مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں اپنے میچوں کی نصف سنچری مکمل کرلی پی ایس ایل سیزن سکس کا گزشتہ روز لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان معرکہ علیم ڈار کا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پچاسواں میچ تھا جو ایک ریکارڈ ہے علیم ڈار نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنا میرا مقصد ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ میں اس میں کامیابی حاصل کررہا ہوں مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کروں گا۔