حکومتی بجٹ کیخلاف ن لیگ میں وائٹ پیپر پر دھڑے بندی، 2 گروپ بن گئے

حکومتی بجٹ کیخلاف ن لیگ میں وائٹ پیپر پر دھڑے بندی، 2 گروپ بن گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومتی بجٹ کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے سے قبل لیگی رہنماؤں میں پھڈا، ن لیگ میں وائٹ پیپر پر بھی دھڑے بندی، 2 گروپ بن گئے۔بجٹ کیخلاف وائٹ پیپرجاری کرنے سے قبل لیگی رہنماؤں میں گروپ بندی سامنے آگئی ہے۔ ن لیگ میں وائٹ پیپر پر بھی دھڑے بندی، دو طاقتورگروپ بن گئے۔ وائٹ پیپرکی تیاریوں میں سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔ہرسال حکومتی بجٹ کیخلاف سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری وائٹ پیپرجاری کرتی ہیں جبکہ اس سال حکومتی بجٹ کیخلاف وائٹ پیپررانامشہوداحمدجاری کریں گے۔ رانا مشہودگروپ میں،خواجہ عمران نذیر،خواجہ احمد حسان،ملک احمد خان،صبا صادق اور راحیلہ خادم حسین شامل ہیں جبکہ عظمی ٰ بخاری گروپ میں سیف الملوک کھوکھر، خلیل طاہرسندھو،ذیشان رفیق اورسمیع اللہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور کی صدارت کے بھی رانا مشہود اہم امیدوار ہیں اور اس گروپ نے لاہور کی صدارت کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کوپہلے ہی لاہور کے صدر کی دوڑ سے فارغ کروا دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا مشہود گروپ حکومت کے ساتھ نرمی جبکہ عظمیٰ بخاری گروپ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا حامی ہے۔

 وائٹ پیپر 

مزید :

صفحہ آخر -