شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل، قیمتی سامان چھین لیاگیا 

شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات، موبائل، قیمتی سامان چھین لیاگیا 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری مال و سے محروم تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقے مسلح ڈاکو ابراہیم بٹ نامی شہری سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے مناواں کے علاقے میں نامعلوم چور عالمگیر کے گھر سے 5تولے سونے کے طلائی زیورات، 3لاکھ نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے قلعہ گجر سنگھ  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ملک نور کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 2لاکھ 11ہزار کی نقدی،  زیورات اور دیگر سامان،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے یٰسین کے گھر سے 3لاکھ 75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے یوسف کے گھر گھس کر 1 لاکھ 40 ہزار کی نقدی لوٹ لیے جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے پرویز کے گھر سے 84ہزار کی نقدی  اور دیگر سامان، لوٹ لیا لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ہادی سے 50 ہزار چھین لیے لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے صابر سے 13 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ ڈیفنس بی  غالب مارکیٹ اور چوہنگ سے گاڑیاں جبکہ رنگ محل، شادمان، گارڈن ٹاؤن،ملت پارک اور قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

 شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا

مزید :

علاقائی -