کرپشن سکینڈل، ملزمان فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے طلب

کرپشن سکینڈل، ملزمان فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان ریلوے میں 55 کروڑ روپے کے سگنل سسٹم کے کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے طلب کر لیا گزشتہ روز ملزمان بطور ریفرنس حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئی  اورنیب کی جانب سے کیس کا ریفرنس بھی دائر کیا جا چکا ہے،اس کیس میں تمام ملزمان کی عدالت عالیہ سے درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہے،نیب نے 55 کروڑ مالیت کے سگنل سسٹم کے منصوبہ میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیاتھا،نیب کے مطابق مالی بدعنوانی کے الزام میں ریلوے افسران اور پرائیویٹ کنٹریکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا،نیب کے ریفرنس کے مطابق دوران تحقیقات ملزمان کی الیکٹرک سگنل پراجیکٹ میں آپس کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کی صورت میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی، پاک ریلوے کی جانب سے 2016 میں بن قاسم یارڈ پر سگنل سسٹم کی تعیناتی کیلئے میسرز اکیوی ناکس نامی کمپنی کو ٹھیکہ جاری کیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -