213 اموات کیس میں ملوث 3ڈاکٹروں کی بریت درخواستیں خارج

  213 اموات کیس میں ملوث 3ڈاکٹروں کی بریت درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جعلی ادویات سے ہونے والی213 اموات کے کیس میں ملوث تین ڈاکٹرز کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں،جن ملزموں کی بریت کی درخواستیں خارج کی گئی ہیں ان میں ڈاکٹرناصر محمود امیر علی اور وارث شامل ہیں، دوران سماعت فاضل جج نے قراردیا کہ ڈاکٹر ادویات چیک کرلیتے تو یہ اموات نہ ہوتیں عدالت نے تینوں ملزم ڈاکٹر زفرد جرم کے لئے 23 جون کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے فیروز کیمیکل کے عبداللہ فیروز دانش فیروز کوبھی طلب کرلیا ۔

مزید :

علاقائی -