اداکارہ میرا نے قبضہ گروپ کے ارکان کیخلاف سی سی پی او کے پاس اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی 

اداکارہ میرا نے قبضہ گروپ کے ارکان کیخلاف سی سی پی او کے پاس اندراج مقدمہ کی ...

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)اداکارہ میرا بھی قبضہ گروپ کے شکنجے میں آگئی جس سے نجات کے لئے اداکارہ میرا نے قبضہ گروپ کے ارکان کے خلاف سی سی پی او لاوہر غلام محمود ڈوگر کے پاس اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی  اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر اس کی ایک جائیداد ہے جو اس نے کرائے پر دے رکھی تھی لیکن اب کرایہ داروں نے اس پر باقاعدہ قبضہ کرلیا اداکارہ میرا کے مطابق ملزمان نے ان کی والدہ سے زبردستی انگوٹھے لگوا کر جائیداد ہڑپ کرنے کی کوشش کی ہے لہٰذا اسے واگزار کروایا جائے۔ اداکارہ میرا کے مطابق قبضہ مافیا نے جعلی سازی کے ذریعے انگوٹھے لگوا کر ان کا ڈیفنس کا گھر پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -