سندھ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل کو شہید کرنیوالا ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

     سندھ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل کو شہید کرنیوالا ڈاکو اپنی ہی ساتھیوں کی ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)سندر کے علاقہ میں سی آئی ماڈل ٹاؤن،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 3ساتھی فرار ہو گئے پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی اور دوران فائرنگ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکو کے 3 ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مرنیوالے ڈاکو کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق  ہلاک ڈاکو نے چند روز قبل قیصر نامی کانسٹیبل کو  فائرنگ کر کے شہید کیا تھا ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق چاروں ڈاکو سندر کے علاقہ میں فیکٹری میں رہائش پذیر تھے،ہلاک ڈاکو کو سندر تھانے کے کانسٹیبل راحیل نے شناخت کیا اور سی آئی اے پولیس کو بیان دیا کہ میرے ساتھی کانسٹیبل کو اسی ڈاکو نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ ہلاک ڈاکو ڈکیتی، قتل،اغوا پولیس اہلکار کو شہید سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

مزید :

علاقائی -