شاہدرہ،18 سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی

شاہدرہ،18 سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کرخودکشی کرلی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی 18 سالہلڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی نگینہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی پولیس کے مطابق نگینہ بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لی تھیں جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ 

مزید :

علاقائی -