لیگل ایڈ ایجنسی کے سروس رولز اور روز آف بزنس میں ترمیم نہ ہو سکی

   لیگل ایڈ ایجنسی کے سروس رولز اور روز آف بزنس میں ترمیم نہ ہو سکی

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ قانون نے محکمہ پراسیکیوشن کی لیگل ایڈ ایجنسی کی سمری ایک ماہ سے دبا لی لیگل ایڈ ایجنسی کے سروس رولز اور روز آف بزنس میں ترمیم نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق لیگل ایڈ ایجنسی کے رولز نہ بننے سے ادارہ کی بھرتیاں نہ ہو سکی  اس سلسلہ میں سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ قانون سے مسلسل رابطہ ہے۔ لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب لوگوں کو مفت وکیل ملے گا مجسٹریٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک مفت وکیل فراہم کیا جائے گا جبکہ لیگل ایڈ ایجنسی کے روز آف بزنس مسلسل التوا کا شکار ہیں دوسری جانب محکمہ پراسیکیوشن نے تمام پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹ مانگ لی پراسیکیوٹرز نے کتنے کیس میں ملزمان کو سزا دلوائی؟ کتنے کیسز میں کمزور پراسیکیوشن کی وجہ سے ملزمان بری ہوگئے۔ سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور کا کہنا ہے کہ جہاں پراسیکیواٹرز کی ناہلی ثابت ہوئی وہاں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  ناقص کار کرد گی والے پراسیکیوٹرز کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے تمام پراسیکیوٹرز کاڈیٹا مانگ لیا ۔

مزید :

علاقائی -