انصاف مہیاکرنا بنیادی فریضہ، مقصد کی تکمیل کیلئے جوڈیشل افسران بہترین کام کریں: نامزدچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)نامزدچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہاہے کہ لوگوں کو انصاف مہیا کرنا ہمارا بنیادی فریضہ ہے، اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے جوڈیشل افسران اپنی استعداد کار کے مطابق بہترین کام کریں،ان خیالات کااظہار پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل کورٹس کے ججوں کے لئے منعقدہ تربیتی کورس کے اختتامی سیشن کے موقع پر کیا،فاضل جج نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرکے اس عدالتی نظام کو بہترین بہترین عدالتی نظام بناناہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والے جج جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں گے اور اس ادارے کی عزت اور وقار بڑھائیں گے، کپیسٹی بلڈنگ کورس کے اختتامی سیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شاہد کریم، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد سعید اللہ، سیشن جج ہیومن ریسورس جاوید الحسن چشتی، سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھڑ اور قائم مقام ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چودھری محمد سلیم بھی موجود تھے،نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے جوڈیشل افسران میں اسناد بھی تقسیم کیں،قبل ازیں تقریب کی اختتامی تقریب سے قائم مقام ڈی جی چودھری محمد سلیم نے بھی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کورس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
نامزد چیف جسٹس