پٹواریوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر گجرات طلب 

 پٹواریوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پٹواریوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دائردرخواست پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفسر گجرات کو آج  طلب کر لیا فاضل جج نے تین سال سے تنخواہیں نہ دینے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہایک ماہ کی تنخواہ نہ ملے تو گھر کا گزارہ مشکل ہو جاتا ہے، ان افسروں کی تنخواہیں بھی پٹواریوں کی تنخواہوں کے ساتھ مشروط کرنا پڑیں گی،راجہ فرید سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت شروع ہوئی تو عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار محکمہ مال گجرات میں بطور پٹواری تعینات ہیں،  محکمہ مال اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفسر نے کئی ماہ سے تنخواہیں روک رکھی ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گھر کے اخراجات چلانا مشکل ہوگئے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ محکمہ مال اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفسر کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیاجائے۔
طلب 

مزید :

صفحہ آخر -