ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ہوم لینڈ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید دو گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا گزشتہ روز عدالت میں مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کیاگیا اس کیس میں تمام مزمان کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،ملزمان میں ندیم احمد، منیر ضیاء اور یاسر مختار شامل ہیں  ملزمان کو بطور ریفرنس عدالت میں طلب کر رکھا تھا ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا نیب کے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر ہوم لینڈ سوسائٹی کی فائلوں میں خورد برد کرنے کا الزام عائد ہے ملزمان پر ہوم لینڈ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے، شریک ملزمان نے پلاٹ کی رقم ندیم احمد نامی شخص کو ادا کی جس کے معاملات پیرا گون سے ہیں۔

مزید :

علاقائی -