ٹاؤن شپ،  واش روم سے رکشہ ڈرائیور کی نعش برآمد

ٹاؤن شپ،  واش روم سے رکشہ ڈرائیور کی نعش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ٹاؤن شپ کے علاقے میں واش روم سے رکشہ ڈرائیور کی نعش برآمد پولیس نے نعش پو سٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور کی واش روم سے نعش پڑی دیکھ کر مسافر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق  32 سالہ  نامعلوم رکشہ ڈرائیور واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا تاحال موت کی وجہ تاحال پتہ نہیں لگ سکی مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -