چوروں ڈاکوؤں کو مخبریاں دینے‘رابطے میں رہنے والوں کا ڈیٹا تیار 

  چوروں ڈاکوؤں کو مخبریاں دینے‘رابطے میں رہنے والوں کا ڈیٹا تیار 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) آئندہ جرائم پیشہ افراد سے رابطہ پر شہری اور پولیس مشکل میں ہونگے اور چوروں،ڈاکوؤں کو مخبریاں دینے والے پولیس ملازمین اورشہری محتاط ہو کر رہیں کیونکہ جرائم پیشہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو مقدمہ کی صورت میں  کارروائی میں  شامل تفتیش کیا جائے گا پولیس حکام کیمطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں جیو فینسنگ اور کریمنل ریکارڈ سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس سے تفتیش میں پولیس کوبہت حد تک مدد ملے گی اور ملزمان تک آسانی ہوگی۔کریمنل ریکارڈ سے پولیس ملازمین کا کیسز میں ملوث ہونے کا ڈیٹا سسٹم میں شامل کیا گیا  ملازمین کے ترقی کے کیسز میں بھی تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا جائے گا لاہور سمیت پنجاب بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرکے سینٹرلائزڈ کر دیا گیا جس سے بہتر طریقے سے مانیٹرنگ ہوسکے گی۔

کریمینل افراد اور چوروں ڈاکوؤں کو مخبریاں دینے اور رابطے میں رہنے والے پولیس ملازمین اور شہریوں کا ڈیٹا تیار کرلیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر سے جیو فینسنگ اور کریمینل ریکارڈ سے ڈیٹا تیار کرکے سنٹرلائزڈ ریکارڈ تیار کر لیا گیا تفصیلات کیمطابق

مزید :

علاقائی -