ہائیکورٹ نے 14ایڈیشنل سیشن ججوں کوسیشن جج کے عہدہ پر ترقی دیدی 

ہائیکورٹ نے 14ایڈیشنل سیشن ججوں کوسیشن جج کے عہدہ پر ترقی دیدی 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے 14ایڈیشنل سیشن ججوں کوسیشن جج کے عہدہ پر ترقی د ے دی ہے،سیشن جج کے عہدہ پر ترقی پانے والے ججوں سمیت ماتحت عدلیہ کے 57ججوں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے،تبدیل ہونے والے دیگر ججوں میں 21ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،2سینئرسول جج اور 20سول جج شامل ہیں،سیشن جج کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد عارف رانا، صفدر علی بھٹی،عبدالحسنات،محمد ذوالقرنین، محمد اعجاز بٹ، عارف محمود خان،محمد عارف خان نیازی، محمد ندیم شوکت،نعیم احمد،محمد عارف حمید شیخ، محمد اسلم گوندل،محمد اعجاز رحمان،محمد رمضان،محمد نعیم شیخ اور مس شبانہ ریاست شامل ہیں، انہیں سیشن کورٹ میں اوایس ڈی تعینات کیا گیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق جن ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں سے عبہر گل خان کا شیخوپورہ سے قصور،ندیم شیخ کا منچن آباد سے شیخوپورہ، بلال بیگ کا کہروڑ پکاسے ملتان،فرخ حسین کا پتوکی سے لاہور،چودھری قاسم جاوید کا لاہورسے گوجرخان،لیاقت علی رانجھا کاعارف والا سے وزیرآبا،مظہر عباس کا منچن آباد سے سرگودھا،شعیب انور قریشی کا لاہور سے ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ، جاوید اقبال سپرا کا گوجر خانس سے راولپنڈی،پرویز نواز کا کوٹ ادوو سے خانیوال،خورشید احمد انجم کا رحیم یار خان سے بہاولپور،جہانگیر اشرف کا خان پور سے لودھراں،سید علی عباس کا قصور سے لاہور،محمد حسین کا ملتان سے خان پور آفتاب احمد رائے کا راولپنڈی سے پتوکی،مرزا اورنگزیب خان کا خانیوال سے کوٹ ادوو،سردار فیصل ننی خان ڈاھر کا لودھراں سے منچن آباد ملک ندیم شوکت کا سرگودھا سے میاں چنوں،عرفان احمد شیخ کا اٹک سے پنڈی گھیب،شیخ توثیر الرحمن کا خوشاب سے نور پور تھل اورظفر اقبال سیال کا راولپنڈی تبادلہ کیا گیاہے،تبدیل ہوانے والے دو سینئر سول ججوں میں سے قاسم علی بھٹی کا جہلم سے ننکانہ صاحب اور صائمہ قریشی کا ننکانہ صاحب سے جہلم تبادلہ کردیاگیاہے،تبدیل ہوانے والے سول ججوں میں سے نعیم شہباز کا لاہور سے راولپنڈی،تصورحسین کا احمد پور سے ڈی جی خان،تسمیہ نوشین کااحمد پورشرقیہ سے ڈی جی خان،مستنصرلطیف کافورٹ عباس سے تاندلیانوالہ، خاور علی شاہ کا ڈی جی خان سے شجاع آباد،فہیم الحسن کا رحیم یارخان سے لاہورماڈل ٹاؤن، عمران محمد کا عیسیٰ خیل سے کوٹ مومن،عامر منظور کا فیصل آباد سے ملتان، نجیب اللہ خان کاتونسہ شریف سے ملتان،محمد ذوالقرنین کا راولپنڈی سے فیصل آباد، چودھری اشتیاق احمد کا فیصل آباد سے شیخوپورہ، شاہد معظم کا مظفر گڑھ سے ڈسکہ، ارم عطاکا ملتان سے مظفرگڑھ، محمدافضل کا تاندلیانوالہ سے فورٹ عباس،عبدالرحمن کا شجاع آباد سے احمد پورشرقیہ، سرورعلی کا کورٹ مومن سے عیسیٰ خیل،شیرعباس خان کاملتان سے تونسہ شریف، محمد آصف کا ڈی جی خان سے رحیم یارخان، عبدالستار کا راولپنڈی سے فتح جھنگ اورزاہد عباس کا فتح جھنگ سے راولپنڈی تبادلہ کیا گیا تبدیل ہونے والے ججوں کو 14 جون تک نئی تعیناتیوں کے مطابق چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ۔ 

ترقی دیدی

مزید :

صفحہ آخر -