زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنیوالے بھٹہ مالکان پر جرمانہ عائد

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنیوالے بھٹہ مالکان پر جرمانہ عائد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے اینٹوں کے بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے قرار دیا ہے کہ غلطی دوبارہ دہرانے والی بھٹہ مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے، عدالت نے عمل درآمد رپورٹ آئندہ ہفتے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ اینٹوں کے بھٹے زگ زیب ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے لیکن متعدد بھٹہ مالکان نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر فاضل جج نے 5 صفحات پر مشتمل اپنا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے،ماحول کی آلودگی کا باعث بننے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،عدالت نے اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کاحکم دیتی ہے۔

جرمانہ عائد

مزید :

صفحہ آخر -