ٹرک چوری مقدمہ میں ملوث میاں بیوی کی عبوری ضمانت درخواستیں خارج 

 ٹرک چوری مقدمہ میں ملوث میاں بیوی کی عبوری ضمانت درخواستیں خارج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرورچودھری نے ٹرک چوری کے مقدمہ میں ملوث میاں بیوی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں،ضمانت خارج ہونے پر ملزمہ خاتون آسیہ اوراس کے خاوندذوالفقارنے فرار ہونے کی کوشش،اس دوران خاتون کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی،بعداازاں پولیس نے دونوں ملزموں کوگرفتارکرلیا ملزموں کی طرف سے دائرضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا تھاکہ ان کے خلاف ٹرک چوری کا الزام لگایا گیاہے،جس پر ان کے خلاف ٹرک چوری کے الزام جھوٹی ایف آر درج کرا دی گئی ہے،ٹرک پولیس کی تحویل میں ہے،پولیس کی جانب سے گھر چھاپے مارنے سے چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہوگا،عدالت سے استدعاہے کہ ایف آئی آر میں خاتون کی عبوری ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ اس بے بنیاد مقدمہ کو بھی خارج کرنے کا حکم دیاجائے،دوران سماعت ڈی پی او اوکاڑہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواستیں خارج 

مزید :

صفحہ آخر -