حریم شاہ نے سنیک ویڈیو پر مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیئے
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے بعد سنیک ویڈیو پر بھی مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیئے۔حریم شاہ کے سنیک ویڈیوز پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہوگئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پروفائل کا سکرین شاٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔اسنیک ویڈیو پر حریم شاہ کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے جبکہ انہوں نے خود 626 پوسٹس شیئر کی ہوئی ہیں۔حریم شاہ اپنے سنیک ویڈیو کے اکاؤنٹ سے صرف 2 اکاؤنٹس کو فالو کرتی ہیں