ایف بی آر کی جانب سے مرحوم شخص کو ٹیکس وصولی کیلئے بھجوایاگیا نوٹس معطل

ایف بی آر کی جانب سے مرحوم شخص کو ٹیکس وصولی کیلئے بھجوایاگیا نوٹس معطل

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس راحیل کامران شیخ نے ایف بی آر کی جانب سے مرحوم شخص کو ٹیکس وصولی کیلئے بھجوایاگیا نوٹس معطل کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ رونیو سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا درخواست گزار گل ریز راشد کی طر ف سے سردار قاسم حسن خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فوت شدہ شخص کو ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوا دیا درخواست گزار کے والد گل ریز راشد 29 نومبر 2014ء کو فوت ہوئے، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے 30 جون 2019ء کو 8 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کا نوٹس بھیج دیا، عدالت سے استدعاہے کہ ایف بی آر کی جانب سے فوت پانے والے شخص کو بھجوایا گیا ٹیکس ریکوری کانوٹس کالعدم قرار دیاجائے۔

نوٹس معطل

مزید :

صفحہ آخر -