ہائیکورٹ کا14 جون سے مقدمات کی سماعت کیلئے ججوں کا روسٹر جاری 

ہائیکورٹ کا14 جون سے مقدمات کی سماعت کیلئے ججوں کا روسٹر جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے 14 جون سے مقدمات کی سماعت کے لئے ججوں کا روسٹر جاری کردیا  پرنسپل سیٹ پر 10 ڈویژن اور 30سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سمیت 30 جج 14 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس محمد وحید خان، ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ،ڈویژن بنچ نمبرتین میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس رسال حسن سید،ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی،ڈویژن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مسعود عابد نقوی، ڈویژن بنچ نمبر چھ میں جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس صفدر سلیم شاہد،ڈویژن بنچ نمبر سات میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس عابد حسین چٹھہ،ڈویژن بنچ نمبرآٹھ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس چودھری عبدالعزیز،ڈویژن بنچ نمبرنو میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس علی سلطان تنویر،ڈویژن بنچ نمبر دس میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہوں گے،ڈویزن بنچ میں شامل تمام جج صاحبا ن سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے۔

روسٹرجاری 

مزید :

صفحہ آخر -