لاہور ریلوے سٹیشن پرویکسی نیشن سنٹر کا قیام کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم قدم، اعظم سواتی 

لاہور ریلوے سٹیشن پرویکسی نیشن سنٹر کا قیام کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم قدم، ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ویٹنگ ہال میں ریلوے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے قائم سنٹر کا افتتاح کردیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر نثاراحمد میمن اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور محمد ناصر خلیلی بھی موجود تھے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر  ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ کیا اور ملازمین کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ بھی لیا بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ میں نے خود ایک ماہ پہلے ویکسی نیشن کروائی ہے  جو کام آپ کرنے جارہے ہیں یہ بہت احسن کام ہے ویکسی نیشن کیساتھ ساتھ ماسک پہننابھی بہت ضروری ہے پوری کمیٹی نے جس طرح انتظام کیاوہ قابل ستائش ہے پاکستان اس مصیبت اور آزمائش سے باہر نکل آیاہے جس میں میڈیا کابھی بہت اہم کردار ہے۔ انہوں نے ویکسینیشن سنٹر میں مہیاکردہ سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ان کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کا یہاں ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنا انسانیت کی خدمت اور بچاؤ کے لیے بہت اہم قدم ہے تفصیلات کے مطابق لاہورریلوے ا سٹیشن پر قائم کیے گئے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ریلوے لاہور ڈویژن کے 10771ملازمین کی ویکسی نیشن کی جائے گی ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی ڈیڈ لائن جو کہ 30 جون ہے اس سے پہلے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کا ہدف پورا کر لیا جائے گا  ویکسی نیشن سنٹر میں دو رجسٹریشن کاونٹر، دو سکریننگ جبکہ ایک ویکسینیشن ایریا بنایاگیاہے۔

اعظم سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -