ڈینگی کیسز میں اضافہ انتہائی تشویشناک، فوراقابو پانا ہوگا، یاسمین راشد 

ڈینگی کیسز میں اضافہ انتہائی تشویشناک، فوراقابو پانا ہوگا، یاسمین راشد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش نہ کرنے والے اضلاع کے ناموں کی فہرست طلب کرلی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم منعقد ہواجس میں چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ڈی سی لاہور مدثرریاض، سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی اوروڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے، ریسکیو1122، سپیشل برانچ،ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران بھی شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے صوبائی وزیر صحت کومختلف محکمہ جات کی انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی۔مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے صوبائی وزیر صحت چیف سیکرٹری پنجاب کو انسدادڈینگی مہم کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اِن ڈورسرویلنس کو فوراً بڑھا دیا جائے۔ صوبہ بھرمیں ڈینگی کیسزمیں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ڈینگی پر فوراقابوپاناہوگا۔ڈی جی ہیلتھ فوری طورپرٹی ایچ کیوز سے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈینگی کے حوالہ سے سرویلنس کی سخت مانیٹرنگ کرے۔کوروناوائرس کے ساتھ ڈینگی کا بھی مقابلہ کرناہوگا۔ریڈ زون میں آنے والے تمام اضلاع ڈینگی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔ تمام متعلقہ ادارے انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکوبھجوائیں۔ڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹ آپریشنزکئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام سی ای اوز سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرانسدادڈینگی سرگرمیوں کو کامیاب بنائیں۔تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات کو انسدادڈینگی مہم کی کامیابی کیلئے مزیدمتحرک ہوناہوگا،ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے۔عوام سے اپنے گھروں،دکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ ڈینگی کی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ انسدادڈینگی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ نہ پیش کرنے والے اضلاع کو آخری وارننگ دی جارہی ہے۔        
یاسمین راشد 

مزید :

صفحہ آخر -