قومی اداروں کو بیچنے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، سراج الحق 

قومی اداروں کو بیچنے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، سراج الحق 

  

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت نے پاور سیکٹر، بنکوں، پی آئی اے، پاکستان ریلوے سمیت سینکڑوں قومی اداروں کو بیچنے کا پروگرام تشکیل دیاہے جس سے اقتصادی بحران اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ امید ہے کہ وزیرخزانہ بجٹ میں پاور ٹیرف اور دیگر ٹیکسزنہ بڑھانے کے اپنے وعدے پر قائم رہیں گے۔ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاور پلانٹس بند پڑے ہیں۔ شہروں اور دیہاتوں میں آٹھ آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ جب پاور پلانٹس اپریشنل نہیں ہیں تو ان کو کپیسٹی پے منٹ کیوں کی جارہی ہے۔اپنے بیان میں کیا ہے۔سراج الحق نے کہاکہ اقتصادی سروے میں جتنے ٹارگٹ سیٹ کیے گئے ہیں ان میں سے موجودہ حکومت نے ایک بھی پورا کردیا تو بڑی بات ہوگی۔ ایس ایم ایز کو بلاسود قرضے دیے جائیں۔ کسانوں تک ڈائریکٹ سبسڈی پہنچانے کے وعدے سہانے ہیں لیکن کاش ان پر عمل درآمد بھی ہو۔ بنکوں سے 80 سے 85 فیصد قرضے کارپوریٹ سیکٹر لیتاہے اور بعد میں یہ قرضے معاف کردیے جاتے ہیں۔ قرضوں کے سہارے گروتھ میں اضافہ شو کر کے حکومت حقائق پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، حکومت بجٹ میں ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا واضح پروگرام دے۔ برآمدات میں اضافہ کی رپورٹس مان لیتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ملک میں کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی ہے۔ لیدر اور کاٹن ایکسپورٹ میں کمی سے ملک کثیر زرمبادلہ سے محروم رہا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کو فوکس کرے اور عوام کو ریلیف دے۔ سراج الحق نے کہاکہ وزیر خزانہ نے اعتراف کرلیاہے کہ ان کی حکومت گزشتہ تین سالوں میں تنخواہ دار اور غریب طبقہ کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی جبکہ آئندہ کے لیے وعدے وعید کیے گئے ہیں۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -