جلو موڑ مین جی ٹی روڈ ریڑھی بازار میں تبدیل، ٹریفک جام معمول، عوام پریشان 

  جلو موڑ مین جی ٹی روڈ ریڑھی بازار میں تبدیل، ٹریفک جام معمول، عوام پریشان 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)مین جی ٹی روڈ جلوموڑ پر تجاوزات کی بھرمار، غیر قانونی ریڑھی بازار نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کا ر پو ر یشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے، ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے باوجود متعلقہ ڈپٹی آفیسر واہگہ ز ون عملدرآمد کروانے میں ناکام،ریڑھی با نو ں نے مین جی ٹی روڈ  واہگہ کو یرغمال بنا لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تجاوزات کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان ریڑھی والوں کی وجہ سے یہاں پر کئی دفعہ بہت خطرناک حادثات بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان غیر قانونی ریڑھی بانوں کو ختم کرکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قانونی ریڑھی بازار لگانے کا حکم نامہ 30 تاریخ کو جاری ہو چکا ہے جس پر ابھی تک مقامی ٹاؤن آفیسر کی جانب سے عمل نہیں کروایا جا سکا۔اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے ڈپٹی آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن عتیق عاشق نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں اسی طرح کے مسائل ہیں یہاں پر کون سا کوئی نئی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ ریڑھی بازار لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں میری کوشش ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -