بینظیر بھٹو کی سالگرہ شایان شان انداز میں منائیں گے،ایڈون سہوترا

  بینظیر بھٹو کی سالگرہ شایان شان انداز میں منائیں گے،ایڈون سہوترا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ اکیس جون کو پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی بی بی شہید کی سالگرہ کی خصوصی تقریب صوبائی آفس ماڈل ٹا?ن میں سنیئر نائب صدر پنجاب چودھری اسلم گل کی صدارت میں منعقد کی جائے گی جس میں پیپلز پارٹی کے سیگر صوبائی قائدین عثمان سلیم ملک سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے اور سالگرہ کی اس تقریب میں بے نظیر شہید کو بھرپور خراج تحسین پیش کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -