غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔شہری علاقوں میں 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔حکومت سسٹم میں موجود بجلی صارفین تک نہیں پہنچارہی۔سخت گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اسلام آباد میں سرکاری سکول میں 25بچے بیہوش ہوئے۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری سکول میں بچوں کے بیہوش ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -