راجہ جنگ میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

  راجہ جنگ میں بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

  

  راجہ جنگ (نامہ نگار) راجہ جنگ اور گردونواح میں بد ترین لو ڈ شیڈ نگ جاری ہے۔ شہری شدید گرمی میں پریشان ہیں۔نواحی گاؤں راؤخانوالہ میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری تلملا اٹھے،برف کی قلت پیدا ہو گئی،عوام نے حکمرانوں سے فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

  شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں برف کی بھی قلت پیدا ہو گئی۔ بازار میں برف کے حصول کیلئے شہریوں کا رش بڑھ گیا۔شہریوں نے ارباب اختیار سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -