ڈاکٹر رفیق بلوچ اور ڈاکٹر طارق عزیزکی یاد میں تعزیتی ریفرنس

 ڈاکٹر رفیق بلوچ اور ڈاکٹر طارق عزیزکی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  

لاہور (پ ر)لاہور لیڈز یونیورسٹی کے زیر ِ اہتمام یونیورسٹی کے دو قابل اساتذہ ڈاکٹر محمد رفیق بلوچ اور ڈاکٹر طارق عزیز کے انتقال پر ان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس مین کیمپس میں ہوا۔ ریفرنس کی صدارت ڈاکٹر محمد شاہد سرویا،وائس چانسلر لیڈز یونیورسٹی نے کی جبکہ معروف کالم نگار اور پی ٹی وی کے سابق چیئرمین، الحمراء آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر جنرل عطا الحق قاسمی مہمان ِ خصوصی تھے۔ لیڈز یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز  کے چیئر مین ظہور احمد وٹو نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دیگر مقررین میں ڈاکٹر محمد کامران،ڈاکٹر امجد طفیل، ڈاکٹر محمد عالم خاں، معروف ٹی وی آرٹسٹ راشد محمود معروف صحافی اور کالم نگار سلمان عابد، ڈاکٹر عابدہ بتول،ڈاکٹر ہارون عثمانی، ڈاکٹر عبد الکریم خالد، ڈاکٹر عرفان توحید، پروفیسر سلطان محمد نیازی، ڈاکٹر محمد اقبال نکیانہ، ڈاکٹر محمد نواز شامل تھے۔اس موقع پر  ایڈوائزر پروفیسر اشہد احمد بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -