مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،فدا حسین،گل محمد

مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،فدا حسین،گل محمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تاجر برادری کرونا وبا کی فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ ویوو میں کاروباری سرگرمیوں کے تعطل سے بھاری نقصان اٹھا چکی ہے۔ حکومت اشیائے خوردونوش بنیادی ضروریات زندگی صنعت و تجارت سمیت کاروباری شعبہ ہائے زندگی کیلئے ریلیف اور سبسڈیز دینے کا اعلان کرے۔ ملک میں مہنگائی بے روزگاری غربت کے جن کو بوتل میں بند کرنے کیلئے کاروباری حالات کو موزوں اور سازگار بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہارتاجر رہنما حاجی فدا حسین، صدر گل محمد مرزا، پیٹرن انچیف جاسم ڈار، چیف آرگنائزر شیخ شبیر، ناصر علی، غلام ربانی خان، سراج خان، خواجہ راحت، ارشد جہاں بھٹی نے مشترکہ بیان میں کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -