ٹرین حادثہ کی تین روزہ انکوائری 16جون کو شروع ہو گی
لاہور (لیڈی رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز فرخ تیمور غلزئی سکھر ڈویژن میں ڈہرکی اور ریتی ریلوے اسٹیشن کے درمیان07 جون کو (17UP)ملت ایکسپریس اور (36DN) سرسید ایکسپریس کے حادثے کے حوالے سے 16،17 اور 18 جون 2021 کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس سکھر میں انکوائری کریں گے، انکوائری صبح 9 بجے شروع ہوگی۔