عالمی برادری اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے آواز اٹھائے،طاہر بخاری

عالمی برادری اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے آواز اٹھائے،طاہر بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی برادری اقدام اُٹھائے صوفیا کے اسلوبِ دعوت و محبت کو عام کرنا ہو گا، یورپ اور امریکہ میں مخصوص عناصر اسلام دشمنی میں تمام اخلاقی اور انسانی حدود پامال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر خالقداد ملک نے پنجاب یونیورسٹی میں "ہجویری چیئر"کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

، انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی، محکمہ اوقاف کے اشتراک سے ایسے ریسرچ پراجیکٹس تشکیل دے گی جس سے انتہا پسندی اور تشدّد پرستی کا خاتمہ ہو۔ اس موقع پر خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی،   مولانا قاری محمد عارف سیالوی سمیت دیگر شخصیات نے ہجویری چیئر کو از سرِ نو فعال بنانے اور حضرت داتا گنج بخش ؒ کی تعلیمات اور افکار کے ابلاغ اور پیش آمدہ عالمی کانفرنس کے مندوبین اور اشاعتی وطباعتی منصوبہ جات کی تیاری کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -