مدارس نسل نو کے ایمان کی حفاظت کرتے ہیں،مفتی شاہد عبید

مدارس نسل نو کے ایمان کی حفاظت کرتے ہیں،مفتی شاہد عبید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ممتاز عالم دین اورجامعہ اشرفیہ لاہورکے استاذ مفتی شاہد عبید نے الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین پیرحافظ محمدابراہیم نقشبندی کی زیرصدارت ٹاؤن شپ لاہور میں تعلیم بالغاں تعلیم الاسلام دینی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس و مساجد،خانقاہیں اور بزرگان دین،نسل نو کے ایمان کی حفاظت اوراصلاح معاشرہ میں اہم کردار اداکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج جس طرح ہندوستان،ا مریکہ اور یورپ کرونا کی وجہ سے بدترین حالات کا شکار ہیں ہم ان دینی مدارس میں پڑھنے اور پڑھانے والے فرشتہ صفت معصوم بچوں اورعلماء کرام کی دعاؤں کی وجہ سے محفوظ ہیں تقریب سے پیر حافظ محمدابراہیم نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ رقیہ للبنات اورالکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتما م گلگت،پارہ چنار،اورآزادکشمیر سمیت مختلف شہروں میں اللہ کے فضل وکرم سے پانچ ہزار سے زائدطلبہ وطالبات دینی وعصری علوم حاصل کررہے ہیں