مختلف امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

    مختلف امتحانات کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون، پارٹ ٹو اورایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹوسالانہ امتحانات 2021ء  کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریگولر، لیٹ کالج اور پرائیویٹ ایسو سی ایٹ ڈگر ی کامرس پارٹ ون، پارٹ ٹو اور ریگولر، لیٹ کالج، پر ا ئیو یٹ اورامپرووڈویژن ایم اے،ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحا نا ت 2021ء کیلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ25جون  2021ء اور ڈبل فیس کے ساتھ 26 تا30 جو ن20 21تک آن لائن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -