انسداد کورونا و پولیو مہم زور و شور سے جاری، یو ای ٹی میں ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

    انسداد کورونا و پولیو مہم زور و شور سے جاری، یو ای ٹی میں ویکسی نیشن سنٹر ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر)انسداد کورونا و پولیو مہم کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ متحرک،ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں ٹیموں کی کاکارکردگی کا جائزہ لیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے،ایک ٹی ہاؤس کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 84 ہزار 09 سو 86 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے انارکلی سے ملحقہ گلیوں کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی کارکردگی اور حاضری کو مانیٹر کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ  کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے انگلش ٹی ہاؤس کو ان ڈور ڈائننگ کے باعث سیل کیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے یو ای ٹی لاہور میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ یو ای ٹی لاہور کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل منصور سرور اور دیگر بھی ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو کورونا ویکسی نیشن لگائی جائے گی،پورٹر)  لاہور میں قائم کردہ ڈرائیور تھرو ویکسینیشن سنٹر کی سوشل میڈیا پر پذیرائی جاری ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ دو روز میں 15 سو سے زائد افراد نے ویکسینیشن کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور تھرو سنٹر پر دوسری ڈوز لگانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ سی ایم پنجاب کے سوشل میڈیا پیچ پر اس کو جنوبی ایشیا کا پہلا ڈرائیور تھرو ویکسینیشن سنٹر قرار دیا گیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -